0
Saturday 25 Aug 2018 19:03
العہد نیوز

ادلب کی آزادی کا جشن نزدیک ہے، شارل ابی نادر

ادلب کی آزادی کا جشن نزدیک ہے، شارل ابی نادر
اسلام ٹائمز۔ العہد اخبار کے کالم نویس شارل ابی نادر نے لکھا ہے کہ لبنانی فوج کے سابقہ کمانڈر نے شام کے صوبے ادلب کی آزادی کی نوید سنائی ہے۔ اس کالم نویس کے مطابق ادلب کی آزادی اب ایسا کوئی موضوع نہیں ہے جس کے بارے میں اندازے لگائے جائیں اور پیشگوئی کرنے کی بات کی جائے۔ ادلب شام میں دہشت گردوں کا اصلی مرکز سمجھا جاتا ہے جو اب آزادی کے قریب ہے۔ شام کی عرب افواج اپنی اتحادی فورسز کے ساتھ جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جلد ہی صوبہ ادلب آزاد ہو کر ملت کی آغوش میں قرار پائے گا۔
 
لبنان کی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکیوں کی بیان بازی اور خصوصا جان بلٹن کے موجودہ بیان کی روشنی میں یہ کہنا درست نہیں ہے کہ امریکہ اس وقت ادلب کی آزادی کے حوالے سے ایران اور روس کے موقف کی حمایت کر رہا ہے چونکہ اس سے پہلے بھی انہوں نے شام کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی فوجی کاروائی کے وقت خاموشی اختیار کر لی تھی اور صرف انہوں نے کیمیائی ہتیھاریوں کے استعمال کے حوالے سے ہی بات کی تھی۔ امریکیوں نے کبھی بھی اپنے موقف کو واضح انداز میں بیان نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اس بارے میں فریب اور دھوکہ کا سہارا لیا ہے جبکہ شام کی عربی فوج کو اپنے علاقوں کی آزادی کیلئے کبھی بھی امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 746152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش