0
Wednesday 29 Aug 2018 12:14

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزراء میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلٰی محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جبکہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد نئے منتخب ہونے والے ایم پی ایز میں سے نئے وزیر لئے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں ایک خاتون مشیر کو بھی مقرر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جبکہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندر خان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔ اسی طرح شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔ کابینہ میں شامل عبدالکریم وزیراعلٰی کے مشیر برائے صعنت ہوں گے اور ضیاء اللہ بنگش بھی وزیراعلٰی کے مشیر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 746866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش