0
Friday 31 Aug 2018 11:03

نوشہرہ میں اوباشوں کی اسلحےکے زور پر 14 سالہ طالبعلم کیساتھ اجتماعی بدفعلی

نوشہرہ میں اوباشوں کی اسلحےکے زور پر 14 سالہ طالبعلم کیساتھ اجتماعی بدفعلی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں چند اوباشوں نے ایک 14 سالہ طالبعلم کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کے مطابق جہانگیرہ کے رہائشی 14 سالہ شعیب نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ فیصل نامی ایک شخص اس کے ساتھ دوستی کا خواہاں تھا، تاہم اس نے انکار کر دیا تھا۔ شعیب کے مطابق گذشتہ روز فیصل اور اس کے ساتھی اسے بازار سے اسلحے کے زور پر لے گئے، اسے تشدد کا شانہ بنایا اور اس کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کی۔ دوسری جانب طالبعلم کی میڈیکل رہورٹ سے بھی الزام کی تصدیق ہوئی جس کے بعد فیصل اور اس کے ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے۔ دوسری جانب متاثرہ گھرانے نے پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈی این اے حاصل کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے۔
خبر کا کوڈ : 747190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش