0
Sunday 2 Sep 2018 11:38

نوشہرہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

نوشہرہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایک نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پبی جنازہ روڈ پر معمول کی گشت پر تھی جب ایک نقاب پوش موٹرسائیکل سوار نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں کانسٹیبل عابد اور حوالدار عمران شامل ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حوالدار عمران کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس مقابلے میں جاں بحق دہشت گرد کی نعش بھی پوسٹ مارٹم کیلئے میاں راشد ہسپتال پبی منتقل کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 747575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش