0
Monday 3 Sep 2018 22:35

کراچی، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کے 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کے قتل، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے۔ تیموریہ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں اویس عرف شاہ صاحب اور عابد عرف نانا کو گرفتار کرلیا۔ دونوں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں 2011ء سے 2015ء کے دوران 5 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہوتے تھے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان اپنی گزر بسر اور خرچ کیلئے ڈکیتیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث تھے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکے ہیں۔ ملزمان کے بیان کی مدد سے ان کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 747883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش