0
Wednesday 5 Sep 2018 01:42

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج اسلام آباد پہنچیں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ تفصییلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ امکان ہے کہ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی جبکہ دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 748112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش