0
Thursday 6 Sep 2018 08:05

امریکی حکومت کے اندر ٹرمپ سے مقابلے کیلئے فارورڈ بلاک بن چکا ہے، وائٹ ہاوس ذرائع

امریکی حکومت کے اندر ٹرمپ سے مقابلے کیلئے فارورڈ بلاک بن چکا ہے، وائٹ ہاوس ذرائع
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی نیوز ایجنسی نیویارک ٹائمز نے وائٹ ہاوس کے ایک اعلٰی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ میں ٹرمپ حکومت کے اندر اسی فارورڈ بلاک کا ایک حصہ ہوں۔ اس خبر میں آیا ہے کہ یہ وائٹ ہاوس کا اعلٰی عہدیدار ہے جو نہیں چاہتا کہ اس کا نام ظاہر کیا جائے۔ اس عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ میں امریکی صدر کیلئے کام کرتا ہوں لیکن میں نے بعض دوسرے دوستوں کے ساتھ یہ قسم کھائی ہے کہ امریکی صدر کے بعض انتہائی مضر احکامات کو عملی جامہ پہننے سے روکنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں۔ نیویارک ٹائمز نے اس خبر کو نشر کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ شائد بہت ہی عجیب اتفاق اور کبھی پیش نہ آنے والا واقعہ ہے کہ ہم اپنی اخبار میں ایک ایسی خبر شائع کرنے جارہے ہیں کہ جس میں کسی کا نام یا خبر بتانے والے کا کوئی حوالہ درج نہیں کیا جا رہا لیکن ہم اسکو امریکی حکومت کے ایک اعلٰی عہدیدار کے کہنے پر شائع کر رہے ہیں، ہمیں اس کے نام سے آگاہی ہے لیکن ہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے تاکہ اس طرح اس کے عہدے کو لاحق ہونے والے خطرے سے بچا جا سکے۔
 
نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اس اعلٰی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایسے چیلنج موجود ہیں کہ جو ہم عصر کسی بھی امریکی صدر کے سامنے نہیں تھے۔ اس عہدیدار کے مطابق مسٹر رابرٹ مولر کے علاوہ کہ جو روس کی امریکی انتخابات میں ہونے والی مداخلت کے بارے میں تحقیق کر رہا ہے کئی اور بڑی مشکلات بھی موجود ہیں کہ جن میں سے ایک ملک کے اندر ایسی نئی تقسیم کا سامنے آنا ہے جس میں ملک دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے اور عین ممکن ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے اس کی پارٹی آئندہ آنے والے اسمبلیوں کے انتخابات میں شکست کھا جائے۔ امریکی صدر کو اس وقت بھی خود اپنی ہی حکومت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس خبر کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت بھی ٹرمپ حکومت کے اندر کافی زیادہ ایسے عہدیدار موجود ہیں کہ جو شب و روز کی محنت کے ذریعے کوشش کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ کی جانب سے آنے والے سخت فیصلوں اور اس کے بقول بلنڈرز کو کنٹرول کر سکیں۔ مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے چونکہ میں خود بھی انہی اعلٰی افسران میں سے ایک ہوں۔ اس نے کہا کہ میں اگر کھل کر بات کروں تو ہم ایک فارورڈ بلاک ہیں لیکن ہم اس حکومت کو ناکام نہیں کرنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت کامیاب ہو اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ موجودہ حکومت کے بہت سے ایسے کام ہیں کہ جنکی وجہ سے امریکہ پہلے سے زیادہ پرامن اور رفاہ کی حالت میں ہے لیکن ہمیں یہ احساس ہے کہ ہم سب سے پہلے اس ملک کے حوالے سے ذمہ دار ہیں اور امریکی صدر کے بعض کام ایسے ہیں کہ جو ہماری سکیورٹی اور جمھوری زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 748369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش