0
Friday 7 Sep 2018 10:14

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ آج پاک فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس نے 1965ء کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات و بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کے دفاع پر مامور سپوتوں کے پاس تقریبا ساڑھے نو سو طیارے ہیں، جو پرواز کرنے کے لیے ہروقت تیار رہتے ہیں، پاک فضائیہ میں شامل جے ایف 17 بلاک ٹو طیارے کا سن کر دشمن پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ پاک فضائیہ کے پاس موجود طیاروں میں تقریبا 400 اٹیک ائیر کرافٹ، 250 طیارے آمدورفت اور 200 کے قریب تربیتی طیارے ہیں، پاکستان کے پاس 300 سے زائد ہیلی کاپٹرز بھی ہیں جس میں 50 سے زائد اٹیک ہیلی کاپٹرز ہیں۔ جے ایف 17 بلاک ٹو طیارہ، بلاک ون کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے۔ بلاک ٹو طیاروں میں جدید ریڈار اور ایویونکس، دوران پرواز ہی ایندھن بھرنے اور حد نگاہ سے آگے دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنانے کے اہل ہیں۔ اس طیارے میں دیگر نئے اور جدید ترین آلات نصب ہیں جس نے طیارے کی صلاحیت کئی گنا بڑھا دی ہے۔ جے ایف 17 بلاک ٹو طیارہ اپنی کلاس میں سب سے کم خرچ طیارہ ہے۔ اس طیارے کی دیکھ بھال بھی اپنی کلاس اور پاکستان ائیر فورس کے بیڑے میں موجود دیگر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں آسان اور کم خرچ ہے۔
خبر کا کوڈ : 748580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش