0
Saturday 28 May 2011 00:28

امریکا پر واضح کر دیا ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں، وزیر اطلاعات

امریکا پر واضح کر دیا ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں، وزیر اطلاعات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق نے کہ اہے کہ پاکستان کی قیادت نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ڈرون حملے جاری رہے تو امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے وفاقی کابینہ کو پی این ایس مہران پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر بریف کرتے ہوئے بتایاہے کہ اگلے 48گھنٹوں میں واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ملنے کی توقع ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بینک کی ری اسٹرکچرنگ کی بجائے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ خودمختاری پر حملہ اور ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور پارلیمنٹ کی قرارداد ضائع نہیں ہونے دی جائے گی۔ ڈرون حملے جاری رہے تو پاک، امریکا تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا ہلیری کلنٹن نے ڈرون حملے روکنے اور ایبٹ آباد جیسے واقعات نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی ہے تو وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی جانب سے فوری جواب نہیں ملا، امید ہے وہ اپنی حکومت سے کریں گی اور اگر کوئی حوصلہ افزاء رسپانس نہ آیا تو پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کو ضائع نہیں جانے دیا جائے گا اور اس کی روشنی میں ایسی نئی حکمت عملی بنائیں گے کہ خودمختاری کا تحفظ بھی کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی لڑیں۔
خبر کا کوڈ : 74990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش