0
Friday 14 Sep 2018 17:22

پشین، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پشین، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے ہیں، دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر برشور محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے، دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا جبکہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اس کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی ہسپتال میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 749989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش