0
Sunday 16 Sep 2018 15:59

آصف زرداری اور بلاول کی جاتی امراء آمد، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

آصف زرداری  اور بلاول کی جاتی امراء آمد، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کے بعد جاتی امرا سے روانہ ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر (ن) لیگ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ بلاول اور سابق صدر آصف زرداری کی جاتی امرا آمد کے موقع پر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، شیری رحمن اور راجہ پرویز اشرف بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بیگم کلثوم نواز نڈر اور بہادر خاتون تھیں، جمہوریت، ملک کیلئے بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کو یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کیساتھ آخری وقت ساتھ نہ ہونے کا افسوس ہے، تکلیف میں ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کا وفد نماز جنازہ میں بھی شریک ہوا، اب آپ کے آنے پر شکر گزار ہوں۔ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج عصر اور مغرب کے درمیان شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 750404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش