0
Sunday 16 Sep 2018 18:05

پی ٹی آئی نے پشاور میں 6 باغیوں کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے پشاور میں 6 باغیوں کو پارٹی سے نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے بغاوت اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پشاور کے 6 باغی عہدیداروں اور کارکنوں کو پارٹی سے نکال کر ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے جبکہ ٹاﺅن کونسل کی خاتون رکن ڈاکٹر صائقہ نورین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا. ناظم گلبہار ارشد علی، سینئر نائب صدر شاہی باغ عابد نواز، نائب صدر ریحان، ملک عرفان، سید طارق مجید کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے دوران پارٹی فیصلوں سے بغاوت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی فہرستیں تیار کر لیں جس کی روشنی میں گزشتہ روز تحریک انصاف کا اجلاس ٹاﺅن ون کے صدر عرفان سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 750424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش