0
Tuesday 18 Sep 2018 18:38

افغانیوں کو شہریت دینے کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا، سعید احمد ہاشمی

افغانیوں کو شہریت دینے کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا، سعید احمد ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سعید احمد ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان کے افغانیوں اور بہاریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اسے سیٹزنشپ ایکٹ میں ترمیم کرنی ہوگی۔ اچھا ہوتا کہ وزیراعظم اس حساس قومی مسئلے پر کوئی اعلان کرنے سے پہلے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیتے، تو اسکے اچھے نتائج برآمد ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے چھوٹے صوبے جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے، وہاں بے چینی پیدا ہونا لازمی امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے حکومت ایسا کوئی اقدام اٹھائے اس کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے، جو آزادی کے وقت اپنا سب کچھ لٹا کر سرحد پار سے پاکستان آئے اور اب ان کی تیسری نسل یہاں آباد ہے، لیکن ان کو اب تک پاکستانی شہریت لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ملک کے ہر صوبے میں اس تفریق کی بنا پر کہ اس کی مادری زبان کیا ہے، اس کو باآسانی شہریت مل سکتی۔ ہماری قوم اب تک اس مقام پر نہیں پہنچی کہ اتنا بڑا فیصلہ یک دم کرلیں، کیونکہ اس سے چھوٹے صوبوں بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواء میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس عمل سے قومی تشخص مجروع اور پاکستانی قوم تقسیم ہوسکتی ہے، لہٰذا وزیراعظم عمران خان اہم قومی فیصلے کرنے سے پہلے مشاورت کا راستہ اپنائے تو اچھا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 750885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش