0
Saturday 22 Sep 2018 22:33

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے جلوس پر لاٹھی چارج قابل افسوس ہے، اعجاز ہاشمی

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے جلوس پر لاٹھی چارج قابل افسوس ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے ماتمی جلوس پر لاٹھی چارج اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بڑی نعمت ہے، پاکستان کی بدولت ہم باہمی اختلافات کے باوجود مذہبی آزادی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی اور محرم الحرام کے جلوس ہوں یا دیگر مذہبی معاملات، ہم آزادی کیساتھ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی ولادت باسعادت اور شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، ہمیں کوئی روک ٹوک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے پُرامن گزرنے پر انتظامیہ اور مذہبی قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں، کشمیریوں اور خود بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کیساتھ ہونیوالی بدسلوکی سے ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ کہ پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے، بھارت مسلمانوں کو عید قربان پر گائے کی قربانی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا پر اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرے۔
خبر کا کوڈ : 751551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش