0
Tuesday 25 Sep 2018 11:12

بنوں، یوم عاشور پر غریب بچوں کو کھانا کھلانے والے پولیس اہلکار کیلئے انعام

بنوں، یوم عاشور پر غریب بچوں کو کھانا کھلانے والے پولیس اہلکار کیلئے انعام
اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے پولیس اہلکار برکت اللہ شاہ کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔ یوم عاشور کے موقع پر خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کیلئے پولیس لائن سے کھانا فراہم کیا گیا تھا، جس پر پولیس اہلکار برکت علی شاہ نے قریب ہی موجود 2 غریب بچوں کو اپنے حصے کا کھانا کھلایا تھا۔ اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور اسے پولیس کا مثبت چہرہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر تصویر کی شہرت کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے سپاہی برکت اللہ شاہ کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔
خبر کا کوڈ : 752000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش