0
Wednesday 10 Oct 2018 20:30

گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کیمطابق آئینی اصلاحات لائی جائینگی، صدر مملکت

گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کیمطابق آئینی اصلاحات لائی جائینگی، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کی آئینی اصلاحات، گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کا فروغ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائینگی تاکہ یہاں کے عوام بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی عوام کی طرح وسائل سے مستفید ہو سکیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کریگی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے امداد کریگی۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان سے ملاقات کے دوران کہا کہ جی بی کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کی خاطر قربانیاں دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائیں تاکہ اس علاقے کی عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے لئے اپنا کردار ادا کرونگا اور مستقبل قریب میں بحیثیت چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کا دورہ کروں گا اور دونوں اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرو ں گا۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 755146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش