0
Friday 12 Oct 2018 18:48

کراچی، خاتون صحافی نے فیصل ایدھی پر ہراسانی کا الزام لگا دیا

کراچی، خاتون صحافی نے فیصل ایدھی پر ہراسانی کا الزام لگا دیا
اسلام ٹائمز۔ خاتون صحافی عروج ضیاء نے ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور مرحوم عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعد جنسی ہراسانی سے متعلق مہم می ٹو پاکستان کا رخ کرچکی ہے، جس کے تحت پہلے اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے اور اب ایک خاتون صحافی عروج ضیاء نے فیصل ایدھی پر ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ عروج ضیا نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ وہ 22 سال کی عمر میں فیصل ایدھی سے ملی تھیں جب میں ان سے مل کر واپس جارہی تھی تو انہوں نے مجھے گھر تک چھوڑنے کی پیشکش کی، جس پر میں نے ہاں کردی لیکن میری ہاں کرنے کی دو وجوہات تھیں ایک تو فیصل ایدھی مجھ سے عمر میں بہت بڑے تھے دوسرا ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، اس کے بعد انہوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگا جو میں نے انہیں دے دیا۔ بعد ازاں وہ گاڑی میں بہت دیر تک میرا ہاتھ پکڑے رہے۔ اس کے علاوہ فیصل ایدھی نے مجھے پیغامات بھی بھیجے جس میں انہوں نے مجھے بات کرنے کے لئے بیلنس کی پیشکش بھی کی اور وہ میرے ساتھ دوستانہ تعلقات بنانا چاہتے تھے۔ عروج ضیاء کے مطابق فیصل ایدھی نے انہیں ایک رات تقریبا ڈھائی بجے فون کیا اور کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں وہ مجھے اس لئے فون کررہے ہیں کیونکہ میں ان کے لئے بہت خاص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو یقین دلانے کی بہت کوشش کی کہ جیسا میں سوچ رہی ہوں ویسا نہیں ہے، مجھے غلط فہمی ہوئی ہے کیونکہ وہ فیصل ایدھی ہیں اور شادی شدہ ہیں، ان کے بچے ہیں اور وہ مجھ سے عمر میں بہت بڑے ہیں اور وہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، میں بہت خوفزدہ ہوتی رہی، وہ مجھے مسلسل فون کرتے رہے یہاں تک کہ میرا فون سوئچ آف ہوگیا۔ عروج ضیاء نے اپنی آواز پہلے نہ اٹھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کے لئے خود کو ذمہ دار مانتی رہی جب تک کہ مجھے احساس نہیں ہوگیا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، اس کے علاوہ مجھے یہ بھی خدشہ تھا کہ کون میری بات پر یقین کرے گا۔ دوسری جانب فیصل ایدھی نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب چھوٹ پر مبنی کہانی ہے، میں عروج ضیاء نامی کسی خاتون کو نہیں جانتا اور نہ ہی مجھے ایسی کوئی ملاقات یاد ہے، شاید مجھ پر الزام لگانے والی لڑکی کی ذہنی حالت صحیح نہیں ہے، ہوسکتا ہے انہوں نے یہ الزامات ایدھی فاؤنڈیشن کی شہرت خراب کرنے کے لئے لگائے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 755424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش