0
Saturday 4 Jul 2009 09:51

اورکزئی ایجنسی: ہیلی کاپٹر تباہ،41 اہلکار شہید

اورکزئی ایجنسی: ہیلی کاپٹر تباہ،41 اہلکار شہید
پشاور: پشاور سے بیس کلومیٹر دور اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر ایم آئی سترہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے سے سیکورٹی فورسز کے اکتالیس اہلکار شہید ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے چھبیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حادثہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عینی شاہدین نے آج نیوز کو بتایا کہ شام پانچ بجے کے قریب چھپر فیروز خیل نامی علاقے میں پہلے فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کیپٹن خرم، کیپٹن سہیل، پاکستان آرمی کے کیپٹن سید ہدایت حسین، سپاہی منظر حسین، سرفراز طوری، عزیز الرحمان، یاسر عقیل، سہیل رانا، علی حسین، نظر عباس، تنویر صابر حسین، اسلم شیر، موساد علی، خالد، مدثر حسین، غنی اللہ، لال رحمان، زبیر، طاہر محمود، فرنٹیر کور کے صوبیدار شیر زمان، نائب صوبیدار جاوید خٹک، حوالدار فرید الرحمان اور شیر محمد، نائیک تاجر حسین، نائیک شاہد الرحمان، لانس نائیک ناصر اللہ، عزیز خان، غیور حسین، نجف علی طوری، سپاہی جابر حسین، سپاہی عزت علی طوری، سپاہی صادق علی، میر حسین طوری اور سپاہی نور عالم طوری شامل ہیں جبکہ سوئپر اور کینٹین والے کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے اسلام آباد میں فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر تھا جو فاٹا سے پشاور جا رہا تھا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کے ان عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ 

خبر کا کوڈ : 7555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش