0
Saturday 13 Oct 2018 19:10

وسطی کرم کے عمائدین کا حکومت سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

وسطی کرم کے عمائدین کا حکومت سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقے مناتو کے قبائلی عمائدین نے پاراچنار پریس کلب میں مقامی مسائل کے حوالے سے  ایک پریس کانفرنس کی، ا نہوں نے کہا کہ اکسویں صدی میں بھی وہ موبائل اور نیٹ سروس سے محروم ہیں حکومت علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی کرم کرم علاقہ مناتو کے قبائلی عمائدین نوید خان، قیمت خان، سیماب گل، جمال حسین اور منیب قیصر منتوال نے کہا ہے کہ علاقہ مناتو کے باشندے اس جدید دور میں بھی ہر قسم سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں موبائل انٹرنیٹ صاف پانی سمیت کوئی سہولت موجود نہیں، نہ ہی سکول میں سٹاف موجود ہیں۔ عمائدین نے بتایا کہ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔ قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ جی او سی جنرل نعمان ذکریا نے دورہ مناتو کے موقع پر علاقے میں ڈگری کالج کی منظوری دی تھی تاحال کالج بھی نہ بن سکا۔ عمائدین نے فورسز کے افسران، مقامی انتظامیہ اور ایم این اے منیر خان اورکزئی سے علاقے کا دورہ کرنے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 755576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش