0
Monday 15 Oct 2018 08:23

عمران خان نے وعدہ کر کے جو حلقے نہیں کھولے وہ زندہ دلان لاہور نے کھول دیئے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان نے وعدہ کر کے جو حلقے نہیں کھولے وہ زندہ دلان لاہور نے کھول دیئے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا لیکن عوام نے خود کھول دیئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کاوعدہ تاحال پورا نہیں کیا مگران کے جیتے ہوئے حلقوں کوعوام نے خود کھول دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الحمد اللہ ووٹرز نے 52 روزہ عوام دشمن تبدیلی مسترد کردی، عوام نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کیا، گرین کلین پاکستان مہم کو بڑی کامیابی ملی اور زندہ دِلانِ لاہور نے لاہور کلین کردیا۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کیلئے بڑا انتخابی اپ سیٹ ہوگیا اور وہ عمران خان کی لاہور اور بنوں کی جیتی ہوئی 2 نشستیں ہار گئی۔

تحریک انصاف کو مجموعی طور پر تین نشستوں کو نقصان ہوا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی 3اور ایم ایم اے کی ایک نشست بڑھ گئی ۔ این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے زاہد اکرم جیت گئے، دونوں نشستیں وزیراعظم عمران نے خالی کی تھیں۔ ادھر پشاور میں ہارون بلور کی بیوہ ثمربلور کامیاب ہوگئیں جبکہ شاہد خاقان نے این اے 124 پر تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرایا، عمران خان کی خالی کردہ دوسری دو نشستوں پر تحریک انصاف کے این اے 53 اسلام آباد سے علی نواز اعوا ن اور این اے 243 کراچی میںمحمد عالمگیر خان جیت گئے۔
خبر کا کوڈ : 755869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش