0
Tuesday 16 Oct 2018 12:46

پشاور، دیواروں پر وال چاکنگ، پوسٹرز اور بینرز لگانے پر پابندی عائد

پشاور، دیواروں پر وال چاکنگ، پوسٹرز اور بینرز لگانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے میں پشاور بھر میں سرکاری املاک، پلوں اور دیواروں سے پوسٹرز، وال چاکنگ اور بینرز کو ہٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے دیواروں سے پوسٹرز و بینرز کو ہٹانے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سکندرپورہ کے علاقے سے بینرز اور پوسٹرز کو ہٹایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پشاور میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں دیواروں و سرکاری املاک سے پوسٹرز و بینرز ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں سرکاری املاک اور دیواروں پر پوسٹرز و بینرز لگانے اور وال چاکنگ کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابند ی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قید و جرمانہ یا دونوں اور خلاف ورزی کرنے والے ادارے کو سیل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پشاور کو خوبصورت بنانے میں ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا اور اس کیلئے کسی بھی جگہ پوسٹر اور وال چاکنگ کی تصویر کھینچ کر ضلعی انتظامیہ کے وٹس ایپ نمبر  03365811119 پر بھیج دیں، جس پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 756137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش