0
Wednesday 17 Oct 2018 10:46

چمن، پاک افغان سرحد کھلنے سے تجارت دوبارہ شروع

چمن، پاک افغان سرحد کھلنے سے تجارت دوبارہ شروع
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کو آج تیسرے روز مکمل طور پر ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ گذشتہ روز پاک افغان سرحد سروسانگ تنگہ درہ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے پاکستانی ایریا میں باڑ کی تنصیب کے موقع پر افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے اچانک فائرنگ کرنا اور پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے پر اور پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر تلخ کلامی کے بعد پاک افغان سرحد کو باب دوستی کے مقام پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اگلے روز پاکستانی فورسز نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک افغان سرحد کو مسافروں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ افغان سرحدی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر کھولنے سے انکار کر دیا گیا، جس کے بعد آج بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے تجارتی گیٹ کو بھی کھول دیا گیا اور تجارتی راستہ کھولنے کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طورپر کھل گیا اور دونوں جانب کھڑے مال بردار ٹرک بھی افغانستان اور پاکستان میں گھس گئے، جس کے بعد آج مکمل طور پر پاک افغان سرحد کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کو پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولا ہیں۔ جبکہ افغان فورسز کی جانب سے مسلسل انکار ہی جاری تھا۔ پاک افغان سرحد جوکہ سینٹر ایشیاء کی ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہیں، جس پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکوں کی آمد ورفت جاری رہتی ہیں اور ہزاروں افراد کا روزگار سرحد کے دونوں جانب جاری رہتا ہیں۔ پاک افغان سرحد کے کھلنے سے عوامی حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خبر کا کوڈ : 756305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش