0
Friday 16 Nov 2018 21:02

طاہر داوڑ کی شہادت کے خلاف اے این پی کا احتجاج کا اعلان

طاہر داوڑ کی شہادت کے خلاف اے این پی کا احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد سے اغواء کئے گئے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے بیہمانہ قتل کے خلاف کل ہفتہ کے روز صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی۔ صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں پختون سپوت طاہر داوڑ کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام کارکنان اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ شہید طاہر داوڑ کی اغوائیگی اور بیہمانہ قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں، کیونکہ شہید طاہر داوڑ کے واقعے کے بعد پختون قوم اور قیادت کو کچھ اور ہی پیغام دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش