0
Thursday 22 Nov 2018 22:01

کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانیکا فرض حکومت پورا کریگی، عمران خان

کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانیکا فرض حکومت پورا کریگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کی جلد تکمیل کے لئے میوچل لیگل اسسٹنس (باہمی قانونی معاونت) بل فوری طور پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، جو ہرصورت پورا کریں گے۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق کے حصول اور دیگر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے خصوصی قوانین بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، جس میں ملکی قوانین کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے بریفنگ دی۔ وزیر قانون نے بتایا کہ نئی اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے، جس کیلئے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت بھی کی جا سکے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 762736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش