0
Tuesday 4 Dec 2018 23:06

پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی پاسدار اور تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی پاسدار اور تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد مسلسل کا نام ہے، جو 51 سال سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی، جبکہ پیپلزپارٹی کے 51 ویں جنم دن کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت متحد ہو کر بھٹو ازم کی تکمیل کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیشہ کی طرح پرعزم ہو کر شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے عوامی مشن کی تکمیل کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس عزم کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری، ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر میڈم راضیہ رفیق نے پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ممبر قومی اسمبلی عامر نوید جیوا کی جانب سے ان کی رہائش گاہ رضا آباد سورج میانی روڈ پر پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں کہا کہ پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی پاسدار اور تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، جبکہ اس موقع پر مقررین نے ایم این اے نوید عامر جیوا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کی قرارداد کی متفقہ منظوری کا سہرا نوید عامر جیوا اور پیپلزپارٹی کے سر ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتی کارکنوں اور اقلیتوں کو نوازا ہے۔
خبر کا کوڈ : 764901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش