0
Wednesday 5 Dec 2018 15:34

سعودی عرب کی قطر کو جی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

سعودی عرب کی قطر کو جی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہ سلمان نے امیر قطر کو خلیجی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر نے تاحال اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ خلیج فارس کی ساحلی پٹی پر واقع چھ عرب ریاستوں کی تنظیم ( جی سی سی) کا سربراہ اجلاس 9 دسمبر کو ریاض میں ہو گا۔ خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کونسل) کا قیام 26 مئی 1981 میں لایا گیا تھا۔ اس کے رکن ملکوں میں بحرین، قطر، عمان، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ بحرین اور کویت میں دستور کے تحت بادشاہت قائم ہے جبکہ بقیہ چار ریاستوں پر مطلق العنان بادشاہ یا امیر حکومت کر رہے ہیں۔ قطر نے دو روز قبل ہی پٹرول برآمد کرنے والی تنظیم ’اوپیک‘ سے اپنی 60 سالہ رفاقت کو ختم کر کے رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، سعودی عرب کی جانب سے جی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کو مدعو کرنے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 7 عرب ممالک نے گزشتہ برس دہشت گردی میں معاونت کے الزام  میں قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اس فیصلے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگا جب قطر اور خلیجی عرب ممالک کی ملاقات ممکن ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 765015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش