0
Saturday 8 Dec 2018 22:50

نیب شہباز شریف کیخلاف دستاویزی شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کرسکا، احتساب عدالت

نیب شہباز شریف کیخلاف دستاویزی شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کرسکا، احتساب عدالت
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) شہباز شریف کیخلاف ڈاکیومنٹری شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کرسکا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج سید نجم الحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متعلق 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو مسترد کی جاتی ہے جب کہ تفتیشی افسر گزشتہ ریمانڈ کے دوران عدالت میں تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کرسکے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیشی ٹیم شہباز شریف کیخلاف ڈاکومنٹری شواہد کے علاوہ کچھ پیش نہیں کر سکی،ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف  کے خلاف کمیشن، کک بیکس سمیت کوئی اہم شواہد پیش نہیں کیا جاسکا، عدالت پہلے ہی ڈاکومنٹری شواہد پر جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے اور آشیانہ اقبال میں پہلے ہی ضمنی ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش