0
Wednesday 12 Dec 2018 08:54

فرانس، کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی

فرانس، کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا، اس دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کی شناخت چیرف کے نام سے ہوگئی ہے، اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والا ملزم 29 سالہ نوجوان اور اسٹراس برگ کا رہائشی ہے جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ فائرنگ کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی۔ واضح رہے کہ آج اسٹراس برگ یورپین پارلیمنٹ میں یورپ کےسب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 766221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش