0
Wednesday 19 Dec 2018 20:07

نیب کی صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ کیخلاف تحقیقات شروع

نیب کی صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ کیخلاف تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آگئے، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم این اے طاہر بشیر چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، رپورٹ کے مطابق نیب ملتان کی جانب سے طاہر بشیر چیمہ سے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھے گئے، جن میں سابق ایم این اے کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ اور حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے، طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد، مدثر اور امداد للہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا۔
خبر کا کوڈ : 767602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش