0
Friday 21 Dec 2018 23:28

حکومت کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ

حکومت کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے ہی عمران خان پر تنقید کرتے آئے ہیں، لیکن اب تحریک انصاف نے ہی جے یو آئی کے سربراہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور تنقید سے بچنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیادت کی طرف سے ذمہ داری سونپے جانے کے بعد عمرہ سے واپس آتے ہی اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ اسلام آباد جائینگے، جس دوران وہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے سخت گیر موقف میں نرمی لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔ دوسری جانب جے یو آئی نے بھی اسد قیصر کی کوششوں کی پذیرائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں دونوں رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کے علاوہ حال ہی میں کوئٹہ میں جلسہ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اس حکومت کو ماننے کو دل نہیں کرتا، عمران خان کو وزیراعظم کہنا کرسی کی توہین ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 767948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش