0
Saturday 22 Dec 2018 22:25

مقبوضہ کشمیر میں 6 عسکری پسند پرنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

مقبوضہ کشمیر میں 6 عسکری پسند پرنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد معرکہ آرائیوں کے بیچ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ترال میں جھڑپ میں شہید ہونے والے غزوۃ الہند نامی عسکری تنظیم کے نائب امیر سمیت چھ جنگجوؤں کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ مجموعی طور چھ جنگجوؤں کے حق میں بیس مرتبہ نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ ان کی تدفین میں لوگوں کا سمندر شامل ہوا ہے۔ جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ترال میں مکمل تعزیتی ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

شہیداء کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنگجوؤں کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کرنے کے ساتھ ہی پلوامہ، اونتی پورہ اور دیگر کئی دیہات سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ترال پہنچے اور آزادی و شرعیت کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرے کرنے لگے۔ جہاں ہر منٹ لوگوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہوتا گیا اور یوں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔

ان کے جنازہ کے پیچھے چلنے والے جلوس میں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی جبکہ خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئیں نظر آئیں۔ آزادی و اسلام کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں کی گونج میں شہید عسکری پسندوں کو آبائی قبرستانوں میں پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ جس کے فوراً بعد قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 768126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش