0
Monday 24 Dec 2018 15:34

پشاور میں منشیات سمگلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن، منشیات برآمد

پشاور میں منشیات سمگلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن، منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے سمگلروں اور چرس افیون ہیروئین و آئس فروخت کرنے کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف پشاور میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد احمد خان، ایس پی رورل طارق حبیب خان، ایس پی سٹی شفیع اللہ خان گنڈا پور اور ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی قیادت میں پولیس کی پینسٹھ چھاپہ مار ٹیموں کی طرف سے پشاور جمرود روڈ، پشاور کوہاٹ روڈ، پشاور چارسدہ روڈ، پشاور ورسک روڈ، ناردرن بائی پاس روڈ، رینگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ناکہ بندیاں کرکے اور ضلع بھر میں چھاپے مار کر منشیات کے ایک سو سمگلروں اور منشیات کے دو سو دس ڈیلروں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے چھ ہزار ایک سو کلو گرام چرس، ہیروئین، افیون اور آئس برآمد کرلی گئی۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی طرف سے پشاور کو ڈرگ فری ضلع بنانے کے لئے آئندہ سال یکم جنوری سے منشیات کے سمگلروں، منشیات کے ڈیلر، شراب کے سمگلروں، شراب کے ڈیلروں، آئس کے سمگلروں، آئس کے ڈیلروں، کا چوروں، رہزنوں ڈاکووں اور قمار بازوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 768421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش