0
Wednesday 26 Dec 2018 15:33

وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پر بھی خصوصی بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ چار ملکی دورے پر ہیں، اس سے پہلے وہ افغانستان، ایران اور چین کا دورہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش