0
Wednesday 26 Dec 2018 21:37
دہشتگردی ختم کر دینگے، شہریار آفریدی

شہید علی رضا عابدی کے مبینہ قاتل گرفتار

کراچی میں یہ امن سکیورٹی اداروں نے قائم کیا ہے، گورنر سندھ
شہید علی رضا عابدی کے مبینہ قاتل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ علی رضا عابدی قتل کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں مبینہ قاتلوں کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کر لیا ہے، سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں کارروائی کی گئی۔ جس میں متحدہ لندن کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں حساس اداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس کاروائی کے دوران متحدہ لندن کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے متحدہ لندن کے دونوں دہشت گرد ہی علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

انہیں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس حوالے سے حکومت و اپوزیشن میں مکمل اتفاق رائے ہے، علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے، ہر زوایہ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، باہر کے اور اندر کے تمام عناصر کو دیکھا جا رہا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے اس پیغام کے ساتھ کراچی بھیجا ہے کہ شہر قائد کے امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، واقعے میں ملوث ہر ملزم اور سہولت کار کو گرفتار کریں گے، چاہے وہ باہر کا ہو یا اندر کا شخص ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے واقعے پر انتشار نہیں پھیلایا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے، اس حوالے سے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی شروع والا کون تھا، کیا یہ نواز شریف کے زیر سایہ نہیں ہوئی، کیا بانی ایم کیو ایم نواز شریف کے اتحادی نہیں تھے اور ان کے اشارے پر کراچی کھلتا اور بند ہوتا نہیں تھا، اس وقت نواز شریف کہاں سو رہے تھے، اگر نواز شریف میں سیاسی عزم ہوتا تو پہلے دن سے امن قائم کرتے، درحقیقت کراچی میں یہ امن سکیورٹی اداروں نے قائم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 768808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش