0
Sunday 6 Jan 2019 23:12

پشین، فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، لیویز افسر سمیت 7 افراد زخمی

پشین، فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، لیویز افسر سمیت 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پشین میں پولیس لائنز کے قریب لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس میں تحصیلدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا اور حملے میں لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں میں 4 راہگیر اور تحصیلدار کے علاوہ 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ عبدالمالک ترین کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کردی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 770626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش