0
Tuesday 8 Jan 2019 23:08

جے آئی ٹی کی کارروائی حکومت کے زیر اثر تھی، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ کا نام کس کے کہنے پر ڈالا گیا، سعید غنی

جے آئی ٹی کی کارروائی حکومت کے زیر اثر تھی، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ کا نام کس کے کہنے پر ڈالا گیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی کارروائی حکومت کے زیر اثر تھی، بلاول بھٹو اور وزیر اعلی کا نام کس کے کہنے پر ڈالا گیا؟ کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر گجو کینال کے زیرو پوائنٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلط حکمرانوں کو پتہ نہیں کہ معاف کرنا، سزا دینا یا نااہل کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، دھابیجی سے کراچی کو سو ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا زیر تعمیر منصوبہ مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ اس سو ایم جی ڈی منصوبے کے ذریعے کراچی شہر میں پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 771016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش