0
Thursday 10 Jan 2019 19:29

سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی دینی ہے یا نہیں، یہ طے کرنا ریاست کا کام ہے، محمد زبیر

سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی دینی ہے یا نہیں، یہ طے کرنا ریاست کا کام ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد سے مجھے ابھی تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی دینی ہے یا نہیں، طے کرنا ریاست کا کام ہے، اگر کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتا ہے تو پاکستان کا امیج دنیا میں اچھا نہیں جاتا، مجھ سے صرف پولیس نے سیکیورٹی کی بات کی، پولیس کی تحقیقات سے مطمئن ہوں، علی رضا عابدی کے واقعے کے بعد امن و امان خراب ہوا اور پاکستان کا امیج دنیا میں خراب گیا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں گورنر تھا تب مجھے دھمکی آمیز کالز آتی تھیں، میں کراچی آپریشن کا اہم حصہ تھا، ظاہر ہے میرے کئی دشمن ہوں گے، سیاسی نظریئے کی وجہ سے بھی میرے کئی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گورنر شپ چھوڑنے کے بعد بھی سیاسی موقف چھوڑنے کا پیغام ملتا ہے، کبھی پیار محبت تو کبھی سخت لہجے میں بات پہنچائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کار سوار افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 771356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش