0
Friday 11 Jan 2019 23:27

سرکاری ملازمین کے سکیل 1 تا 10 کی ہیلتھ اور لائف انشورنس کرائی جائے گی، وزیراعلٰی جی بی

سرکاری ملازمین کے سکیل 1 تا 10 کی ہیلتھ اور لائف انشورنس کرائی جائے گی، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ جس کے تحت سکیل  1 تا 10 کے ملازمین کی ہیلتھ اور لائف انشورنس اور سکیل 10 سے اوپر کے ملازمین کی صرف ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی۔ اس منصوبے سے سپیشل پے سکیل کے ملازمین کا ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس ہوگی۔ حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ملازمین کے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی گئی ہے۔ صوبے میں جلد انشورنس ایکٹ لایا جائے گا۔ آئندہ کابینہ اجلاس میں انشورنس ایکٹ کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ انشورنس ایکٹ کے تحت صوبے کے تمام افراد کی انشورنس لازمی قرار دی جائے گی۔ نادار اور غریب لوگوں کی انشورنس حکومت گلگت بلتستان کرائے گی۔
 
وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کی پیدائش سے 3 ماہ قبل انشورنس کرانا لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔ گلگت بلتستان کو ایک مثالی صوبہ بنائیں گے جس میں تمام افراد کی انشورنس کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں جرمن حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ہیلتھ انشورنس متعارف کرایا گیا ہے، جو انتہائی کامیاب رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ کی سابق وفاقی حکومت نے بھی خصوصی طور پر تمام اضلاع کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کیلئے منظوری دی تھی، جس سے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ملازمین کی انشورنس پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 771537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش