0
Tuesday 15 Jan 2019 13:03

خیبر پختونخوا حکومت نے فیمیل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے فیمیل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں فیمیل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں فیمیل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دی ہے، فیمیل یوتھ سنٹر حیات آباد میں 42 ملین روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا جس میں جم، یوگا، اسٹیٹ آف آرٹ تھیٹر، روف ٹاپ کیفے، چلڈرن پلے ایریا، ٹیبل اینڈ بورڈ گیمز اور ورچوئل ای گیمز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منظوری یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس  میں دی گئی جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیرکھیل وسیاحت محمد عاطف نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اورڈائریکٹر یوتھ افئیرز اسفندیار خٹک سمیت کمیشن کے ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے یوتھ کارنیوال میں وہیل چیئر ریس اور آرچری گیم خصوصی طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش