0
Thursday 17 Jan 2019 20:23

سمندر میں تیل گیس کی تلاش، آف شورکمپنیوں کیلئے رعایت

سمندر میں تیل گیس کی تلاش، آف شورکمپنیوں کیلئے رعایت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کھلے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی آف شورکمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو مشینری، آلات، بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں، ڈرلنگ بائٹس، ڈرلنگ اینڈ سیسمک بحری جہاز، ایئر کرافٹس سمیت دیگر اشیاء کی درآمدپر ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے، اس کے علاوہ انہیں 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں بھی رعایت دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر سے 2 نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے پوچھا گیا کہ کیا یہ چھوٹ سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام شروع کرنیوالی ایگزون موبیل نامی ملٹی نیشنل کمپنی کیلئے دی گئی ہے تو انہوں بتایا کہ کسی خاص کمپنی کو اس کے نام کے ساتھ چھوٹ نہیں دی گئی بلکہ اس کا اطلاق تمام آف شور کمپنیوں پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کو فروغ دینا ہے جس سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری اور درآمدی بل کم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 772657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش