0
Friday 18 Jan 2019 13:26

محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی تاریخی مسجد کی مرمت کیلئے 11 دکانیں سیل کردیں

محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی تاریخی مسجد کی مرمت کیلئے 11 دکانیں سیل کردیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی 350 سال پرانی تاریخی مسجد مہابت خان کی مرمت و بحالی کیلئے پہلے مرحلے میں 11 دکانیں سیل کردیں۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مسجد مہابت خان کی اصل حالت کو برقرار رکھنے کیلئے مسجد کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں مسجد سے متصل دکانیں خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ آثار قدیمہ ترجمان کے مطابق مسجد کی مرمت و بحالی کیلئے دکانیں خالی کرانا ضروری تھیں کیونکہ دکانیں مسجد کی بنیادوں میں بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 11 دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ باقی 31 دکانیں بھی جلد خالی کرائی جائیں گیں۔ ترجمان محکمہ آثار قدمیہ کا کہنا تھاکہ دکانداروں کو ایک سال سے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں، دکانیں سیل کرنے پر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی۔ خیال رہے کہ مسجد مہابت خان پشاور کی قدیم ترین مسجد ہے جو 1670ء میں لاہور کی شاہی مسجد طرز پر بنائی گئی، مختلف ادوار میں مسجد کی مرمت و بحال کی گئی۔ 350 سال قدیمی مسجد کی دوبارہ مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش