0
Friday 18 Jan 2019 20:57

راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کیلئے این او سی کی منظوری

راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کیلئے این او سی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این او سی کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے اجازت نامے کی درستی کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سابق آرمی چیف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیا بلکہ یہ اجازت نامہ جنرل ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے، لہٰذا مقررہ مدت میں این او سی جاری نہ ہونے پر راحیل شریف غیر ملکی ملازمت سے سبکدوش تصور ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 41 اسلامی ملکوں کی اتحادی فوج کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 772815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش