0
Sunday 20 Jan 2019 15:35

سی ٹی ڈی ایک وحشی ہاتھی بن چکا ہے، سبطین سبزواری

سی ٹی ڈی ایک وحشی ہاتھی بن چکا ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سانحہ ساہیوال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سی ٹی ڈی ایک وحشی ہاتھی بن چکا ہے، سکیورٹی اداروں کا کام عوام کو تحفظ دینا ہے مگر افسوس کہ یہاں گنگا الٹی بہتی ہے اور محافظ ہی قاتل بن گئے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جس طرح ایک فیملی کو بچوں کی موجودگی میں موت کے گھاٹ اُتارا گیا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سبیطن سبزواری کا کہنا تھا کہ اداروں کو اتنا اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ ماورائے عدالت ہی سڑکوں پر فیصلے کرتے پھریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرنیوالے دہشتگرد تھے تو انہیں زندہ بھی تو پکڑا جا سکتا تھا، مارنے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی اہلکار کی جرات نہ ہو کہ وہ کسی معصوم کے سر سے باپ کا سایہ چھین سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 773165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش