0
Tuesday 22 Jan 2019 20:24

ارکان اسمبلی کو فنڈز کی جگہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، پرویز خٹک

ارکان اسمبلی کو فنڈز کی جگہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو فنڈز نہیں بلکہ ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، آئندہ پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ کی زیرِصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک سمیت وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے ہر سیشن میں ایک یا 2 بار شرکت کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی نے بھی وزیراعظم سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔ وزیردفاع کے مطابق آج تیسری وزارت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بریفنگ دی ہے، حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا، ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے علاقے کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں صوبوں میں درپیش مختلف مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کی نشاندہی کردی گئی ہے، مسائل کے حل پر پیشرفت کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قواعد میں جلد ترمیم ہو جائے، ترمیم کے بعد وزیراعظم ارکان اسمبلی کے سوالات کے جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 773601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش