0
Saturday 26 Jan 2019 18:00

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور شراب برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور شراب برآمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 37 کلوگرام چرس برآمد کر لی جس کی مالیت 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے 37 کلو چرس بر آمد کی گئی، جبکہ ایک اور کاروائی میں پھور چیک پوسٹ پر پک اپ گاڑی میں سے 160 بوتلیں غیر ملکی شراب کی برآمد کر لی گئیں۔ مذکورہ دونوں کارروائیوں میں استعمال ہونے والی دو گاڑیوں مسافر کوچ اور شہزور پک اپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان کاروائیوں میں 6 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 774411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش