0
Tuesday 29 Jan 2019 11:07

سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے سید فرخ حبیب کو صوبائی محتسب تعینات کر دیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکریٹری کچی آبادی سید منظر عباس رضوی کو ڈی جی کے ڈی اے تعینات کر دیا گیا، جبکہ سمیع صدیقی کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات کو چیئرمین صوبائی ایجوکیشن اتھارٹی، جبکہ ریاض حسین سومرو کو سکریٹری ری ہیبلیٹیشن اور تعیناتی کے منتظر سید حسین نقوی کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینرنگ تعینات کر دیا گیا۔ جمال مصطفی سید کو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج، ڈاکٹر محمد عثمان چدھڑ کو سیکریٹری محتسب اور سیکریٹری وائلڈ لائف لبنیٰ صلاح الدین کو سیکریٹری ہیومن رائٹس کیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر ہاورن احمد سیکریٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ، شفیق احمد مہیسر ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن، ناصر اقبال ملک کو جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر سعید احمد کو سیکریٹری معدنیات، جبکہ ریاض احمد صدیقی کو سیکریٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن لگا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش