0
Wednesday 30 Jan 2019 13:45

23 مارچ کو بی آر ٹی کا افتتاح کیا جائے گا، شہرام خان ترکئی

23 مارچ کو بی آر ٹی کا افتتاح کیا جائے گا، شہرام خان ترکئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق و موجودہ حکومت کا میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا 23 مارچ کو افتتاح کیا جائے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں ہشت نگری کے مقام پر 1 انڈر پاس کھول دیا جائے گا، فروری ہی کے آخر تک 27 بس اسٹیشنز تیار ہو جائیں گے اور اگلے ماہ 20 بسیں آجائیں گی جس کے بعد 23 مارچ کو بی آر ٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت بارے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی 66 ارب روپے کا منصوبہ ہے جس کیلئے فرانس سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا ہے۔ شہرام خان کے مطابق محولہ بالا رقم کے علاوہ ایک ارب روپے مزید مختص کئے گئے ہیں جو منصوبے کے تحت سکریپ کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو بطور معاوضہ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے بعد بی آر ٹی منصوبے میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ شہرام خان نے کہا کہ پشاور شہر میں 7 لاکھ گاڑیوں کی یومیہ رفت آمد ہوتی ہے تاہم بی آر ٹی منصوبہ کی مین لائن سے متصل سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے 650 گاڑیوں کو مین روٹ سے سائیڈ روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بی آر ٹی منصوبے کیلئے بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے جسے ٹیکس کی ادائیگی اور کلیئرنس کے بعد پشاو روانہ کیا جائے گا۔ یہ بھی خیال رہے کہ 22 جنوری کو حکومت فرانس اور صوبائی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کیلئے فرانس خیبر پختونخوا حکومت کو 19 ارب 50 کروڑ روپے قرض فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 775118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش