0
Friday 1 Feb 2019 19:24

مسائل حل نہ ہوئے تو شکارپور کے وارثان شہداء سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے، علامہ مقصود ڈومکی

مسائل حل نہ ہوئے تو شکارپور کے وارثان شہداء سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے شکارپور کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے، دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے، سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگا، ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء سے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد امن کی ضمانت ہے، شکارپور میں ایک نااہل شخص کو ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے جو شیعہ دشمن سوچ رکھتا ہے، جس کے خلاف عوام اور وارثان شہداء سراپا احتجاج ہیں، اگر 14 فروری تک مسائل کو حل نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے، 22 فروری کو اس حوالے سے سندھ بھر میں احتجاج ہوگا اور اگر پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو وارثان شہداء یکم مارچ کو سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 775540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش