0
Monday 4 Feb 2019 08:18

انجمن تاجران گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

انجمن تاجران گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت سینٸر ناٸب صدر قاری شیر زمان گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں عہدہداروں اور تاجر برادری نے شرکت کی جبکہ انجمن تاجران بلتستان ریجن کے صدر غلام حسین اطہر نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر مکمل ملی جذبے کے ساتھ جوش وخروش کیساتھ منانے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ خطے کی تاجر برادری سیسہ پلاٸی ہوٸی دیوار کی طرح اپنے مسلمان کشمیری بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی سیاسی اخلاقی اور معاشی حمایت جاری و ساری رکھیں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر مکمل ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور اس حوالے سے کوٸی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاۓ گا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ انشاءاللہ جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، بھارتی ظلم اپنے بھیانک انجام کو پہنچے گا اور کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہونگے۔ گلگت بلتستان کی تاجربرادری مظلوم کشمیری بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمارا دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فلفور بند کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 775978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش