0
Sunday 10 Feb 2019 11:45

خیبر پختونخوا پولیس کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا پولیس کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے ہیلی کاپٹر اور لوکیٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضم ہونے والے ساتوں قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا فورس کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا پولیس یکم اپریل سے تعینات کردی جائے گی۔ ان کی تعیناتی کیلئے فہرستوں کی تیاری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز، کانسٹیبلز کی تعیناتی کردی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کیلئے لوکیٹر کی خریداری اور ہیلی کاپٹر کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ضم ہونے والے اضلاع میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کے پاس لوکیٹر نہ ہونے کے باعث حکومتی اداروں سے امداد طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 777164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش